Naseem minai

Add To collaction

افضل میرے




Naseem minai

نعت

افضل میرے آقا کے سوا کوئی نہیں ہے 
ہاں کوئی نہیں بعد خدا کوئی نہیں ہے 

محبوب خدا سروردیں شافعی محشر
ایک احمد مرسل کے سوا کوئی نہیں ہے

کونین میں فرمان محمدﷺ کے مطابق
معبود بجز ذات خدا کوئی نہیں ہے

ہر چیز میں ہے عکس جمال رخ احمد
وابستہ ہیں سب ان سے جدا کوئی نہیں ہے

ہم سر کہیں ہم جس کو رسول عربی کا
کونین میں ایسا بخدا کوئی نہیں ہے

کیوں کر نہ چلے اہل جہاں نقش قدم پر
مثل شہ دیں راہنما کوئی نہیں ہے 

روشن میرے آقا پہ ہے ہر ظاہر و باطن
راز ان کی نگاہوں سے چھپا کوئی نہیں ہے

دم نکلے نسیمؔ اپنا در پاک نبیﷺ پر
ارمان اب اور اس کے سوا کوئی نہیں ہے 

نسیمؔ مینائ
شاہجہانپور



   7
1 Comments

Seyad faizul murad

12-Sep-2022 08:56 AM

واااہ واااہ ماشاء الله عمدہ بہترین

Reply